Time 07 اکتوبر ، 2022
پاکستان

امریکی وزیر خارجہ سے سائفر پر بات نہیں ہوئی: بلاول

وزیر  خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں ڈونلڈ لو بھی تھے جن سے سائفر یا مبینہ دھمکی پر بات نہیں ہوئی۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلنکن سے بات چیت کا محور سیلاب سے تباہی تھا، غیر ملکی سازش کی بات کرنے والے امریکیوں سے الیکشن کی بات کریں تو افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا خان صاحب کی کوشش ہے کہ زبردستی کسی امپائرکی انگلی اٹھ جائے، امپائرکی انگلی اٹھنے سے متعلق عمران کی کوشش ناکام رہےگی، خان صاحب تو لیاری الیکشن تک سے بھاگ نکلے،عمران خان نے تونبیل گبول کے بھی مقابلے سے راہ فراراختیارکی۔ 

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا یوٹرن پر یوٹرن ہوتا ہے، استعفے منظورہونا شروع ہوئے تو عمران خان عدالت جا پہنچے، عدالت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کب تک عمران کو لاڈلےکی طرح چلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان کا مقصد یہ ہےکہ اگروہ وزیراعظم نہیں تو بھلےجمہوریت جائے، پرامید ہوں اپنے اداروں سےکہ کوئی عمران کی باتوں میں نہیں پھنسیں گے، نومبر میں کوئی بڑا طوفان یا ہیجان انگیز مون سون نہیں آئے گا، نومبرنارمل مہینہ بن کر ہمارے کیلینڈر سے گزرجائےگا۔

مزید خبریں :