Time 08 اکتوبر ، 2022
پاکستان

مغوی سینئر وزیر گلگت بلتستان کامیاب مذاکرات کے بعد گھر پہنچ گئے

کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو فائل
کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو فائل

گلگت: جی بی کے سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ اغوا کاروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو اسلام آباد سے گلگت جاتے ہوئے بابو سر سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کی بازیابی کے لیے مذاکرات جاری تھے۔

سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ میری عبیداللہ بیگ سے بات ہوئی ہے، صوبائی وزیر کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں جس میں علمائے کرام اور عمائدین بھی شامل ہیں۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ جی بی کے سینئر وزیر عبید اللہ بیگ آج صبح واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

کرنل عبیداللہ بیگ کی بازیابی اغوا کاروں سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہوئی اور وہ آج صبح 10 بجے واپس اپنے گھر پہنچے۔

مزید خبریں :