Time 08 اکتوبر ، 2022
پاکستان

سائفر حقیقت تھا اسی لیے قومی سلامتی کمیٹی میں لایا گیا: شیخ رشید

مہنگائی مزید 30 فیصد بڑھ گئی ہے، آڈیوویڈیو، سائفر غریب کا مسئلہ نہیں: سابق وزیر داخلہ/ فائل فوٹو
 مہنگائی مزید 30 فیصد بڑھ گئی ہے، آڈیوویڈیو، سائفر غریب کا مسئلہ نہیں: سابق وزیر داخلہ/ فائل فوٹو

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا ہےکہ سائفر حقیقت تھا اسی لیے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایا گیا۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی مزید 30 فیصد بڑھ گئی ہے، آڈیوویڈیو، سائفر غریب کا مسئلہ نہیں البتہ سائفر حقیقت تھا اسی لیے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے 10 اکتوبر کو لانگ مارچ کا بگل بج جائے گا  اور پھر راج کرے گی خلق خدا، سیاست کا تناؤ اور ٹکراؤ کسی طرف جا سکتا ہے۔

شیخ رشید کاکہنا تھاکہ حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔


مزید خبریں :