Time 09 اکتوبر ، 2022
پاکستان

شیرخوار بچی پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی یا ملزمان کی؟ کراچی پولیس چیف نے بتا دیا

نارتھ ناظم آباد میں ملزمان لوٹ مار کے لیے پہنچے تھے کہ پولیس موقعے پر پہنچی اور ملزمان کو انگیج کیا۔ فوٹو فائل
 نارتھ ناظم آباد میں ملزمان لوٹ مار کے لیے پہنچے تھے کہ پولیس موقعے پر پہنچی اور ملزمان کو انگیج کیا۔ فوٹو فائل

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی شیر خوار بچی کی ہلاکت پر گفتگو کی ہے۔

کراچی میں میمن مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا نارتھ ناظم آباد میں ملزمان لوٹ مار کے لیے پہنچے تھے کہ پولیس موقعے پر پہنچی اور ملزمان کو انگیج کیا۔

کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوئی، ملزمان کے گینگ کو تلاش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں رکشے میں اپنی والدہ کے ساتھ بیٹی 9 ماہ کی شیرخوار بچی جاں بحق ہو گئی تھی جبکہ والدہ زخمی ہو گئی تھی۔

مزید خبریں :