Time 10 اکتوبر ، 2022
کھیل

شاہین کے 4 اوورز ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کو تبدیل کردینگے: سابق کرکٹر

مجھے یقین ہے کہ ہمارے پلیئرز کمال کھیلیں گے، شاہین کے چار اوورز بہت ضروری ہیں: یونس احمد کی گفتگو/ فائل فوٹو
مجھے یقین ہے کہ ہمارے پلیئرز کمال کھیلیں گے، شاہین کے چار اوورز بہت ضروری ہیں: یونس احمد کی گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستان کے سابق بیٹسمین یونس احمد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان  اور بھارت  کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں یونس احمد نے انگلینڈ کی پاکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا اور ورلڈکپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی وکٹس ہارڈ ہیں اور وہاں کے اسٹیڈیم بڑے ہیں جب کہ ہمارے پاس موجودہ بیٹر کی پریکٹس سلو وکٹس پر ہے۔

شاہین آفریدی سے متعلق بات کرتے ہوئے یونس احمد کا کہنا تھا کہ وہ  قومی ٹیم کے لیے ایک  اہم بولر ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے بہت امپروو کیا ہے، شاہین کے بغیر پاکستان کی بولنگ سائیڈ بہت کمزور ہے  اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے لیے شاہین کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور پاکستان کے ٹاکرے پر بات کرتے ہوئے یونس احمد کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا، مجھے یقین ہے کہ ہمارے پلیئرز کمال کھیلیں گے، شاہین کے چار اوورز بہت ضروری ہیں، شاہین اور ہم بھارت کو میچ میں پکڑلیں گے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کے 4 اوور پاک بھارت مقابلے کوتبدیل کردیں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے روایتی حریفوں کا مقابلہ 23 اکتوبر 2022 کو ہوگا۔

مزید خبریں :