Time 12 اکتوبر ، 2022
کھیل

بھارتی ٹیم صلاحیتوں میں ہم سے بہت آگے ہے: رمیز راجہ

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رمیز راجا نے بھارتی ٹیم سمیت قومی ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی/ فائل فوٹو
نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رمیز راجا نے بھارتی ٹیم سمیت قومی ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی/ فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  رمیز راجا نے بھارتی ٹیم کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رمیز راجا نے بھارتی ٹیم سمیت قومی ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہم بڑے عرصے بعد میچز جیتے ہیں جس پر یہی ٹیم تعریف کی حقدار ہے، بھارت کی ٹیم صلاحیتوں میں ہم سے بہت آگے ہے، بھارت کا بیٹنگ لیول ابھی بھی ہم سے آگے ہے لیکن ذہنوں میں ایک بلاک تھا جسے کلیئر کرنا تھا اور اس ٹیم نے کم عمر کپتان بابر کی قیادت میں ایسا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم کسی کپتان کو مضبوط کریں گے تو وہ ٹیم کو آگے لے کر جاتا ہے اور اس کی اونر شپ مکمل ہوجاتی ہے، میں نے خود بھی کپتانی کی ہے، مجھے اندازہ ہے جب تک کسی کپتان کی ڈریسنگ روم میں سلطنت قائم نہ ہو، آپ کی بات نہ ہو، اس کی ڈور کھینچی جائے، ایسا کپتان کبھی بھی ٹیم کا اعتماد حاصل نہیں کرپائے گا۔

چیئرمین پی سی  بی کا کہنا تھا کہ اسی لیے بابر کو اختیار دیا کیوں کہ وہ صرف 27 سال کی عمر میں میچیور بھی ہیں اور بااعتماد بھی۔   

مزید خبریں :