13 اکتوبر ، 2022
قذافی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیمز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے لیگ کو شاندار تجربہ قرار دیا۔
پی جے ایل کے دلچسپ مقابلے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہیں جس میں 24 غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں جب کہ 4 ،4 کھلاڑی ہر ٹیم کا حصہ ہیں۔
ساؤتھ افریقا سے تعلق رکھنے والے میتھیو ٹرامپ گوجرنوالا جائنٹس کا حصہ ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ شاندار جا رہی ہے، کوچز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
میتھیو ٹرامپ کے مطابق مینٹور شعیب ملک کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے، میرے دوست اور فیملیز براڈ کاسٹ کی تعریف کر رہے ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کے ٹام اسپنول گوجرانوالا جائنٹس میں شامل ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان انگلینڈ کی سیریز دیکھی اور یہاں کھیل رہے ہیں۔
ادھر انگلش کرکٹر جوزف آکلینڈ جو کہ گوادر شارکس کا حصہ ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ کرکٹرز کو صلاحیتوں کو شوکیس کرنے کا موقع مل رہا ہے لیگ کا تجربہ اچھا ہے جو کچھ سیکھنے کامل رہا ہے وہ ناقابل یقین ہے۔