Time 13 اکتوبر ، 2022
کھیل

ہماری بولنگ کے سامنے بنگلادیش نے زیادہ رنز کیے: رضوان

ہدف کے تعاقب میں ہم اپنی حکمت عملی کے حساب سے کھیلیں، اس جیت سے فائنل کے لیے اعتماد بلند ہوا ہے: وکٹ کیپر بیٹر/ فوٹو جیونیوز
ہدف کے تعاقب میں ہم اپنی حکمت عملی کے حساب سے کھیلیں، اس جیت سے فائنل کے لیے اعتماد بلند ہوا ہے: وکٹ کیپر بیٹر/ فوٹو جیونیوز

قومی ٹیم کے  وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے جیت کے باوجود  غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔

جیونیوز سے گفتگو میں رضوان نے کہا سمجھتا ہوں کہ بنگلا دیش نے ہمارے سامنے زیادہ رنز کردیے جو ہماری بولنگ ہے اس کے سامنے 170 رنز تھوڑے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رزلٹ اہم نہ تھا مگر پاکستان  کے لیے ہر میچ اہم سمجھ کر کھیلتے ہیں، ہدف کے تعاقب میں ہم اپنی حکمت عملی کے حساب سے کھیلیں، اس جیت سے فائنل کے لیے اعتماد بلند ہوا ہے۔

نواز کی بیٹنگ نے 170 رنز کے مشکل نظر آنے والے ہدف کو آسان بنادیا: محمد رضوان

محمد نواز کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے  رضوان کا کہنا تھا کہ سیکنڈ لاسٹ اوور میں قریب آکر کچھ ڈاٹ بالز کھیلیں مگر یہ کرکٹ کا حصہ ہے،  دوسری جانب محمد نواز  کو کریڈٹ دوں گا، اس نے زبردست کھیلا،  نواز کی بیٹنگ نے 170 رنز کے مشکل نظر آنے والے ہدف کو آسان بنادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پر امید ہوں فائنل جیت کر بلند حوصلوں کے ساتھ ورلڈکپ میں جائیں گے،  ورلڈکپ سے قبل یہ سیریز کافی اہم ثابت ہوئی ہے،  ہم نے جو کچھ آزمایا اور سیکھا اس کو ورلڈکپ میں اپلائی کریں گے، نیوزی لینڈ میں کھیل کر ذہنی طور پر ورلڈکپ سے قبل ایک ایڈوانٹج ملے گا۔

مزید خبریں :