Time 20 اکتوبر ، 2022
پاکستان

نشتر اسپتال ملتان میں موجود 58 لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی

نشتر اسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب/ فائل فوٹو
نشتر اسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب/ فائل فوٹو

ملتان کے نشتر اسپتال میں موجود 58 لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر طارق زمان گجر نے کہا کہ نشتر اسپتال میں ہر لاش کا ریکارڈ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ نشتر اسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جب کہ اسپتال میں موجود 58 لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی ہے، اب وہاں مزید کوئی لاوارث لاش موجود نہیں۔

طارق گجر کا  کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے بھی کہہ دیا ہے کہ اگر اب ایسا واقعہ ہوا تو وہ اپنی سیٹ پر نہیں ہوں گے اس کے ساتھ نشتر اسپتال کو فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :