Time 20 اکتوبر ، 2022
کھیل

’ہمارے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں‘، ریشبھ پنت کا پاک بھارت میچ پر اظہار خیال

پاک بھارت مقابلہ ایک منفرد احساس دلاتا ہے جس میں آپ فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ہر لمحے مختلف احساس میں ہوتے ہیں: بھارتی بیٹر/ فائل فوٹو
 پاک بھارت مقابلہ ایک منفرد احساس دلاتا ہے جس میں آپ فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ہر لمحے مختلف احساس میں ہوتے ہیں: بھارتی بیٹر/ فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنت بھی پاک بھارت مقابلے کے لیے پرجوش ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریشبھ پنت نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ سے اسپیشل رہا ہے کیونکہ اس میچ کو لے کر خاص جوش و جذبہ ہوتا ہے اور اس مقابلے میں نہ صرف ہمارے بلکہ مداحوں کے بھی بہت جذبات شامل ہوتے ہیں۔

بھارتی کرکٹر نے کہاکہ پاک بھارت مقابلہ ایک منفرد احساس دلاتا ہے جس میں آپ فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ہر لمحے مختلف احساس میں ہوتے ہیں، ہر طرف لوگوں کا شور ہوتا ہے جب کہ قومی ترانے کے وقت ایک الگ ہی ماحول ہوتا ہے جس سے ہمارےے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

کوہلی سے متعلق ریشبھ پنت نے کہا کہ دراصل ویرات کوہلی ہمیں سکھاتے ہیں کہ کس صورتحال میں کس طرح چلنا ہے جو ہمیں آگے کے سفر میں مدد دے سکتا ہے البتہ کوہلی کے ساتھ بیٹنگ کرنا ہمیشہ سے اچھا رہا ہے کیونکہ وہ ایک تجربہ کار بیٹر ہیں اس لیے پریشر کو بہت اچھی طرح سے مینٹین کرتے ہیں۔


مزید خبریں :