Geo News
Geo News

Time 21 اکتوبر ، 2022
پاکستان

گورنر پنجاب کا سرکاری یونیورسٹیز میں سیاسی اجتماع پر پابندی لگانے کیلئے وی سیز کو خط

تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈا کی ترویج کے لیے استعال نہیں ہونا چاہیے: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان/ فائل فوٹو
تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈا کی ترویج کے لیے استعال نہیں ہونا چاہیے: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان/ فائل فوٹو

لاہور: گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے سرکاری یونیورسٹیز میں سیاسی اجتماع پر پابندی لگانے کے لیے وائس چانسلرز کو مراسلہ بھجوادیا۔

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے پبلک سیکٹریونیورسٹیزکے وائس چانسلرز کوبھجوائے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ کسی بھی سیاستدان کے تعلیمی اداروں میں آنے میں کوئی ممانعت نہیں لیکن پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں کوئی سیاسی اجتماع نہیں ہوگا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈے کی ترویج کے لیے استعال نہیں ہونا چاہیے، یونیورسٹیزکو صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔