Time 22 اکتوبر ، 2022
پاکستان

توشہ خانہ معاملہ منظر عام پر لانے والے صحافی کو کیا کیا سہنا پڑا؟ سب بتا دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

توشہ خانہ کیس منظر عام پر لانے والے صحافی ابرار رانا کو کیا کیا سہنا پڑا ؟ انہوں نے سب بتا دیا ہے۔

عمران خان کا توشہ خانہ کیس منظرعام پر لانے والے صحافی رانا ابرار نے کہا کہ جب انہوں نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس سے متعلق معلومات طلب کیں تو انہیں دھمکیاں دی گئیں،  بوڑھی والدہ سے کہا گیا کہ گھر میں لاش آئے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے صحافی رانا ابرار نے کہا کہ سوات میں پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہم پر حملہ کیا، راجن پور میں میری فیملی انتقامی کارروائی برداشت کرتی رہی۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے کیا لیا؟ کتنے پیسے دے کر لیا؟ جو گفٹ عمران خان نے رکھ لیے ہیں ان کی تفصیل بتائی جائیں لیکن اس کیس میں جو انفارمیشن مانگی تھی وہ انھیں اب تک نہیں ملی۔

صحافی رانا ابرار نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ادائگی عمران خان کے اکاؤنٹ سے نہیں ہوئی، کسی اور کے اکاؤنٹ سے ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تحفہ لینے سے پہلے ہی بیچ چکے تھے اور جس نے خریدا اسی کے اکاؤنٹ سے پے منٹ ہوئی۔

مزید خبریں :