24 اکتوبر ، 2022
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی پر این اے 95 میانوالی سے عمران خان کی نشست خالی قرار دے دی۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی این اے 95 میانوالی کی سیٹ کو ڈی نوٹیفائی کردیا جس کے بعد ان کی نشست خالی ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمران خان کی نشست توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر خالی قرار دی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نا اہل قرار دیا تھا اور انہیں کرپٹ پریکٹس کا مرتکب بھی قرار دیا۔