Time 25 اکتوبر ، 2022
کھیل

پاک بھارت کے سنسنی خیز میچ کے بعد ورلڈکپ وہیں روک دینا چاہیے تھا: مچل مارش

میچ ہمیشہ دیکھنے کے لیے ناقابل یقین ہوتا ہے، اس کا حصہ بننا میرے لیے باعث مسرت ہوگا: آسٹریلوی آل راؤنڈر/ فائل فوٹو
میچ ہمیشہ دیکھنے کے لیے ناقابل یقین ہوتا ہے، اس کا حصہ بننا میرے لیے باعث مسرت ہوگا: آسٹریلوی آل راؤنڈر/ فائل فوٹو

آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بہترین میچ قرار دیا۔

سری لنکا سے ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں مچل مارش نے پاک بھارت میچ پر بات  کی، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا مقابلہ اس سے زیادہ بہتر نہیں ہو سکتا جو میلبرن میں دنیا نے دیکھا۔

مچل مارش نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو وہیں روک دینا چاہیے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے پاک بھارت میچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہمیشہ دیکھنے کے لیے ناقابل یقین ہوتا ہے، اس کا حصہ بننا میرے لیے باعث مسرت ہوگا، میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ پاک بھارت میچ کے اس ہجوم میں رہنا اور اس کا حصہ بننا کیسا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :