25 اکتوبر ، 2022
یوٹیوب ایپ کا استعمال اب پہلے سے زیادہ بہتر محسوس ہوگا کیونکہ کمپنی نے اس میں چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اب صارفین اپنی ویڈیوز کو زوم کرسکیں گے۔
پنچ ٹو زوم نامی فیچر سے ویڈیوز میں زوم ان کرنا ممکن ہوجائے گا۔
یہ فیچر سب سے پہلے اگست میں پریمیم سبسکرائبرز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر 25 اکتوبر کو تمام صارفین کے لیے اسے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔
یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ زوم کرکے ویڈیوز کی زیادہ تفصیلات کا جائزہ لے سکیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ Precise seeking نامی فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے کسی ویڈیو کے مخصوص اسپاٹ کو فوری دریافت کرنا ممکن ہوگا جو سوائپ اپ کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ دونوں فیچرز آنے والے چند دنوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
اسی طرح یوٹیوب میں ڈارک تھیم کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔
اب ڈارک تھیم زیادہ ڈارک ہوجائے گی اور یہ تھیم ویڈیو کے مطابق بیک گراؤنڈ کلر کو اپنا لے گی۔
یوٹیوب کی جانب سے ویڈیو description کو بھی لائیک، شیئر اور ڈاؤن لوڈ جیسے بٹن کی شکل دی جارہی ہے۔