Time 26 اکتوبر ، 2022
پاکستان

لانگ مارچ، سندھ پولیس کے اہلکار اسلام آباد بھیجنےکیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ پولیس کے 6 ہزار جوان لانگ مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد بھیجنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور  اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر  درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ وفاقی اور  سندھ حکومت سمیت  آئی جی سندھ کو  6  ہزار  اہلکاروں کو  واپس بلانے کے احکامات دیے جائیں، حکومت  سندھ اور  آئی جی سندھ کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دیا جائے۔

 درخواست میں کہا گیا ہےکہ صوبہ سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی اشد ضرورت ہے، گزشتہ کچھ ماہ سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں بھی اصافہ ہوا ہے، عوام کے تحفظ کے لیے پولیس کی موجودگی ضروری ہے۔

حلیم عادل شیخ کی درخواست میں حکومت پاکستان، حکومت سندھ اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :