Time 27 اکتوبر ، 2022
پاکستان

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشترکہ رد عمل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نے وہ کھیل شروع کیا ہے جس سے ملک کو تار تار ہونے کا خدشہ ہے، سازشی پراپیگنڈا شکوک و شبہات پیدا کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے فیصل واوڈا کے الزامات پرایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے غیر ذمہ داری اور احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا، فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کا پرچم چھوڑ کر بوٹ پالش کرنے شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان کے لانگ مارچ میں خون نظر آ رہا ہے، یہ بدخواہی ہے، جو عناصر اس کے پیچھے ہیں ان کی تاریخ ہے جو ایسے کام کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت لانگ مارچ کو فول پروف سکیورٹی دے گی، فیصل واوڈا بتائیں ہماری لاشیں کس نے گرانی تھیں، عدلیہ فیصل واڈا کو بلائے اور ان سے پوچھے کہ لانگ مارچ میں کس نے خون خرابہ کروانا ہے۔

مزید خبریں :