Geo News
Geo News

Time 27 اکتوبر ، 2022
کھیل

بنگلادیشی وکٹ کیپر کی ہوشیاری بھاری پڑ گئی، جنوبی افریقا کو اضافی 5 رنز کا تحفہ

جنوبی افریقا کی بیٹنگ کے دوران بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن ایک غلطی کربیٹھے جس وجہ سے حریف ٹیم کو قانون کے تحت امپائر نے پینلٹی پر 5 رنز اضافی دیے/ اسکرین گریب
جنوبی افریقا کی بیٹنگ کے دوران بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن ایک غلطی کربیٹھے جس وجہ سے حریف ٹیم کو قانون کے تحت امپائر نے پینلٹی پر 5 رنز اضافی دیے/ اسکرین گریب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلادیش اور جنوبی افریقا کے میچ میں وکٹ کیپر نور الحسن کی غلطی سے حریف ٹیم کو اضافی 5 رنز مل گئے۔

جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے درمیان میچ سڈنی میں ہوا جہاں جنوبی افریقا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلادش کو 206 رنز کا ہدف دیا جس میں روسو نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 109 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی بیٹنگ کے دوران بنگلادیش کے وکٹ کیپر نے کچھ ہوشیاری کی کوشش کی جسے امپائرز نے غلطی قرار دیا اور بنگلادیش پر پینلٹی ڈال کر حریف ٹیم کو 5 اضافی رنز دے دیے۔

شکیب الحسن نے 11 ویں اوور میں جب گیند کرانا شروع کی تو کیپر نور الحسن بال پھینکے جانے سے پہلے ہی وکٹوں سے دور ہٹ کر اپنے بائیں جانب آگئے جس کی کھیل کے قوانین میں اجازت نہیں ہے۔

پھر جب شکیب الحسن نے گیند کرانا شروع کی تو کیپر دوبارہ وکٹوں کے پیچھے آگئے جس پر فیلڈ امپائر روڈ ٹکر اور لینگٹن نے کافی مشاورت کے بعد اسے وکٹ کیپرکی غلطی قرار دیا اور بنگلادیش پر پینلٹی لگاتے ہوئے جنوبی افریقا کو اضافی پانچ رنز دیے۔