کھیل
Time 26 اکتوبر ، 2022

بھارتی ٹیم نے سڈنی کے بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار کردیا

بھارت ٹیم کو سڈنی کے بلیک ٹاؤن انٹرنیشنل اسپورٹس پارک میں پریکٹس کی پیشکش کی گئی تھی لیکن ٹیم مینجمنٹ نے اسے مسترد کردیا/ فائل فوٹو
بھارت ٹیم کو سڈنی کے بلیک ٹاؤن انٹرنیشنل اسپورٹس پارک میں پریکٹس کی پیشکش کی گئی تھی لیکن ٹیم مینجمنٹ نے اسے مسترد کردیا/ فائل فوٹو

بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار کردیا۔

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ اے این آئی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے ٹیم کا پریکٹس سیشن نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اے این آئی کے مطابق بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت ٹیم کو سڈنی کے بلیک ٹاؤن انٹرنیشنل اسپورٹس پارک میں پریکٹس کی پیشکش کی گئی تھی لیکن ٹیم مینجمنٹ نے اسے مسترد کردیا۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اس وقت جس ہوٹل میں قیام پذیر ہے یہ اسٹیڈیم وہاں سے 42 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے جس وجہ سے مینجمنٹ نے اس پریکٹس  وینیو کو قبول نہیں کیا۔


مزید خبریں :