Time 27 اکتوبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کروم کی سب سے بڑی خامی دور ہونے کے قریب

یہ ٹولز ابھی صارفین کو دستیاب نہیں / فائل فوٹو
یہ ٹولز ابھی صارفین کو دستیاب نہیں / فائل فوٹو

گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے مگر وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے۔

اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنے والے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے یا لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔

اب اس حوالے سے کمپنی نے پیشرفت کی ہے اور ایسے نئے ٹولز تیار کیے ہیں جو ایسے ٹیب کو ان ایکٹیو کردیں گے جن کو استعمال نہیں کیا جارہا ہوگا۔

گوگل Canary (کروم کا تجرباتی ورژن جس میں نئے فیچرز کی آزمائش کی جاتی ہے) میں ایک نئے پرفارمنس پیج کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں میموری سیور اور انرجی سیور موڈ موجود ہیں۔

میموری سیور موڈ کروم براؤزر میں اوپن ٹیبز کو 'سلانے' کا کام کرتا ہے جس سے میموری کی بچت ہوتی ہے۔

میموری سیور کو ایکٹیو کرنے پر ایڈریس بار کے دائیں جانب ایک نیڈل گیج کا آئیکون نظر آتا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان ایکٹیو ٹیب سے میموری کی کتنی بچت ہوئی۔

اس کے مقابلے میں انرجی سیور موڈ ہائی ریفریش ریٹ فیچرز (اسموتھ اسکرولنگ)، ویژول ایفیکٹس کو ٹرن آف کردیتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ سرگرمیوں کو محدود کرکے ڈیوائس کی بیٹری لائف کو بہتر بناتا ہے۔

یہ دونوں ٹولز فی الحال Chrome Canary میں دستیاب ہیں مگر امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں یہ کروم صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :