28 اکتوبر ، 2022
ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا جس کے بعد سابق سی ای او اگروال اور سیگال نے ٹوئٹرچھوڑدیا۔
ٹوئٹر ڈیل کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جاری مختصر پیغام میں لکھا ’پرندہ آزاد ہوگیا‘۔
ایلون مسک کا کہنا ہےکہ صارفین اور ایڈورٹائزز کے لیے چیزیں تبدیل کی جارہی ہیں، ٹوئٹر ایسا آزاد نہیں ہوگا جہاں آپ کو کچھ بھی کہنے کے نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اشتہارات ہوں گے جو صارفین کی ضروریات کےمطابق ہوں۔
ایلون مسک کو آج جمعہ سے پہلے پہلے ٹوئٹرکی ڈیل یقینی بنانا تھی وونہ دوسری صورت میں معاملہ عدالت میں چلاجاتا۔