Time 28 اکتوبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

یوٹیوب کے نئے فیچرز کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

یوٹیوب نے حالیہ دنوں میں موبائل ایپ میں کافی کچھ تبدیل کیا ہے / فوٹو بشکریہ یوٹیوب
یوٹیوب نے حالیہ دنوں میں موبائل ایپ میں کافی کچھ تبدیل کیا ہے / فوٹو بشکریہ یوٹیوب

یوٹیوب نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے لیے اپنے ڈیزائن میں تبدیلیاں کی ہیں۔

یوٹیوب ایپ کے ڈیزائن میں کی جانے والی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ عام بٹنز اور ٹولز کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

اسی طرح چند نئے فیچرز بھی دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس کا حصہ بنے ہیں۔

ڈیزائن میں کی جانے والی تبدیلیوں اور فیچرز کے بارے میں جانیں جو اب تمام صارفین دستیاب ہیں۔

یوزر انٹرفیس میں کی جانے والی تبدیلیاں

یوٹیوب میں عام استعمال ہونے والے بٹنز جیسے لائیک، ڈس لائیک اور شیئر کو بدلا گیا ہے اور انہیں حقیقی معنوں میں بٹن بنادیا گیا ہے۔

نیا ڈارک موڈ

یوٹیوب نے ایپ کے بیک گراؤنڈ میں رنگوں کو بدل کر نئی اپ ڈیٹ میں ڈارک موڈ کو زیادہ ڈارک بنادیا ہے۔

اس تبدیلی کا مطالبہ متعدد یوٹیوب صارفین کافی عرصے سے کررہے تھے کیونکہ گرے شیڈ کو بیشتر افراد ڈارک تسلیم نہیں کرتے تھے۔

اب نئے ڈارک موڈ میں سیاہ رنگ زیادہ نمایاں ہے اور اس پر سوئچ کرنے سے ڈیوائس کی بیٹری لائف بھی بڑھتی ہے۔

کلرفل ایمبی اینٹ موڈ (Ambient mode)

یہ موڈ ویڈیو سے کلر لے کر یوٹیوب یوزر انٹرفیس پر بکھیر دیتا ہے، یہ فیچر کسی تاریک کمرے میں ٹی وی دیکھنے کے دوران خارج ہونے والی روشنی اور رنگوں سے متاثر ہے۔

یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب آپ نے ڈارک موڈ کو ان ایبل کیا ہوا ہوگا۔

Precision seeking

اب 10 سیکنڈ فاسٹ فارورڈ یا ریورس کرنے کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ اس نئے فیچر سے کسی ویڈیو کے مختلف حصوں کے تھمب نیل دیکھ کر براہ راست وہاں سے پلے کرنا ممکن ہوگا۔

پنچ ٹو زوم

جیسے کسی تصویر کو اوپن کرکے آپ پنچ ٹو زوم یعنی چٹکی سے بڑا یا چھوٹا کرتے ہیں، اب ایسا یوٹیوب ویڈیو میں کرنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔

بس ویڈیو کے جس حصے کو بڑا کرنا چاہتے ہیں وہاں انگلیاں رکھیں اور زوم کرلیں۔

مزید خبریں :