Time 03 نومبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا وہ نیا فیچر دستیاب جس کا انتظار سب کو تھا

اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا تھا / فائل فوٹو
اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا تھا / فائل فوٹو

آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں، یہ جاننا مشکل نہیں کیونکہ میٹا کے زیرملکیت میسنجر میں صارف کا آن لائن اسٹیٹس سب کے سامنے ہوتا ہے۔

مگر صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا تھا اور اب جاکر یہ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

اس فیچر سے صارف کو اپنے آن لائن اسٹیٹس کو مخصوص افراد یا ہر ایک سے چھپانے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ جب بھی آپ واٹس ایپ کو اوپن کرتے ہیں تو آپ کے نام کی چیٹ اوپن کرنے والے ہر فرد کو علم ہوسکتا ہے کہ آپ کس وقت آن لائن ہوئے یا آخری بار کب آن لائن ہوئے۔

اسی طرح یہ بھی جاننا ممکن ہے کہ آپ اس وقت آن لائن ہے یا نہیں جو صارفین کی پرائیویسی کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

اب نئے فیچر کے ذریعے آن لائن اسٹیٹس کو ٹرن آف بھی کیا جاسکتا ہے مگر اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ کی لاسٹ سین سیٹنگز کیا ہے۔

فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ فونز میں واٹس ایپ کو اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹس پر کلک کرکے پرائیویسی کے آپشن کا انتخاب کریں۔

آئی فون میں واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز اور پھر پرائیویسی جبکہ ڈیسک ٹاپ پر تھری ڈاٹ مینیو پر سیٹنگز اور پھر پرائیویسی میں جائیں۔

وہاں لاسٹ سین اینڈ آن لائن پر کلک کریں ، جہاں آپ کو درج ذیل آپشن نظر آئیں گے، جن میں سے آپ اپنی پسند کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

یہ وہ آپشنز ہیں / اسکرین شاٹ
یہ وہ آپشنز ہیں / اسکرین شاٹ

یہ بات حیران کن ہے کہ واٹس ایپ میں یہ بنیادی پرائیویسی فیچر اتنے طویل عرصے بعد کیوں متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ خیال رہے کہ اگر آپ لاسٹ سین میں نو باڈی آپشن کا انتخاب کریں گے تو پھر آپ خود بھی اپنے دوستوں کے لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

مزید خبریں :