04 نومبر ، 2022
کیا آپ ایسا آئی فون 14 پرو میکس لینا پسند کریں گے جس کے بیک کور پر ایک طلائی گھڑی نصب ہے؟
اگر ہاں تو آپ اسے خرید سکتے ہیں مگر اس کی قیمت ضرور دنگ کردے گی۔
Caviar نامی کمپنی نے آئی فون 14 پرو میکس کی باڈی میں طلائی گھڑی کو لگا کر اسے لگژری فون میں تبدیل کردیا ہے۔
اس گھڑی میں 8 ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں اور اس کا مقصد فون کو زیادہ آئیکونک بنانا ہے۔
اس ماڈل کو آئی فون 14 پرو میکس گرینڈ Complications Daytona کا نام دیا گیا ہے جو 128 سے 512 جی بی اسٹوریج والے ورژن میں دستیاب ہوگا۔
اس فون میں طلائی گھڑی سے ہٹ کر کوئی نیا فیچر موجود نہیں۔
ویسے تو ایک آئی فون 14 پرو میکس 1099 ڈالرز میں دستیاب ہے مگر اس لگژری ماڈل کو خریدنے کے لیے ایک لاکھ 34 ہزار 250 ڈالرز (لگ بھگ 3 کروڑ پاکستانی روپے) خرچ کرنا ہوں گے۔