Time 05 نومبر ، 2022
پاکستان

ارشد شریف کیس سے جڑے دو بھائیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز، سفری ریکارڈ مل گیا

ارشد شریف کے قتل کے وقت گاڑی چلانے والے خرم احمد کے سفری ریکارڈ کو تفتیش کا حصہ بنالیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
ارشد شریف کے قتل کے وقت گاڑی چلانے والے خرم احمد کے سفری ریکارڈ کو تفتیش کا حصہ بنالیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

صحافی ارشد شریف کے قتل سے جڑے دو بھائیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے خرم احمد اور وقار احمد کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں موجودگی کے دوران خرم احمد کے رابطوں کی تحقیقات ہوگی، 2022 کے 10 ماہ میں خرم احمد مختصر مدت کےلیے 4 مرتبہ پاکستان آئے جب کہ ارشد شریف 10 اگست کو ملک سے باہر گئے تو خرم احمد پاکستان میں موجود تھے۔

فوٹو جیونیوز
فوٹو جیونیوز

ذرائع کے مطابق خرم احمد نے 19 اگست کو کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے کینیا کا سفر کیا اور ارشد شریف 20 اگست کو دبئی سے کینیا پہنچے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ امیگریشن ریکارڈ کے مطابق خرم احمد 3 اکتوبر کو پھر کراچی آئے اور 7 اکتوبر کو دبئی کے لیے روانہ ہوئے جب کہ وقار احمد آخری بار 18 دسمبر 2017 کو پاکستان آئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ارشد شریف کے قتل کے وقت گاڑی چلانے والے خرم احمد کے سفری ریکارڈ کو تفتیش کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

مزید خبریں :