Time 06 نومبر ، 2022
کھیل

قومی ویمنز ٹیم کی آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں فتح، سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

فوٹو:پی سی بی
فوٹو:پی سی بی 

پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں بھی 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کر لی۔

اتوار کے روز لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ویمنز نے شاندار آغاز کیا ،آئرلینڈ کی پہلی وکٹ صفر پر گرائی 43 رنز پر تین کھلاڑیون کو پویلین بھیج دیا ، اس کے بعد رنز بھی بنتے رہے اور وکٹیں بھی گرتی رہیں، مہمان ٹیم 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آئرلینڈ کی جانب سے میری ویلڈرون 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ پاکستان کی طرف سے  نشرہ سندھو اور غلام فاطمہ نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔

 ہدف کے تعاقب میں منیبہ علی اور سدرا امین نے ٹیم کو 59 رنز کا آغاز فراہم کیا ، منیبہ 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں لیکن پھر کپتان بسمہ معروف آئیں اور سدرا کے ساتھ شاندار شراکت لگائی اور پاکستان کو 9 وکٹ سے فتح دلا دی ۔

پاکستان کی جانب سے سدرا امین 91 اور بسمہ 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔

مزید خبریں :