دنیا
Time 07 نومبر ، 2022

کینیڈا میں’’ آزاد خالصتان‘‘ کیلئے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کا آغاز

’’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم میں کینیڈا کے مختلف شہروں سے تقریبا 2 لاکھ سکھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے — فوٹو: فائل
’’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم میں کینیڈا کے مختلف شہروں سے تقریبا 2 لاکھ سکھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے — فوٹو: فائل

کینیڈا کے شہر مِسّی ساگا اور ٹورنٹو سمیت کئی شہروں میں آزاد خالصتان کیلئے ہونے والے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔

سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم میں کینیڈا کے مختلف شہروں سے تقریبا 2 لاکھ سکھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

خالصتان کے قیام کیلئے ہونے والے ریفرنڈم میں پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹروں نے ہاتھوں میں خالصتان کی آزادی کے پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارتی حکومت اور بھارتی افواج کے خلاف نعرے درج تھے۔

 ووٹنگ کیلئے مرد اور خواتین کی ایک بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہے، ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کا مطالبہ ہے کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے اور اقوام عالم بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔

سکھ برادری کی جانب سے خالصتان کیلئے اس سے قبل 18 ستمبر کو  ہونے والے پہلے ریفرنڈم میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :