پاکستان
Time 07 نومبر ، 2022

پی ٹی آئی نےلانگ مارچ کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کردی۔

عمران خان نےکل اعلان کیا تھا کہ لانگ مارچ منگل کو وزیر آباد سے دوبارہ شروع ہوگا لیکن  آج عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ منگل سے نہیں بدھ سے شروع ہوگا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ اب لانگ مارچ جمعرات سے شروع ہوگا، اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر لانگ مارچ کل یعنی منگل سے شروع ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اسی جگہ سے دوبارہ شروع کیا جائےگا جہاں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

مزید خبریں :