09 نومبر ، 2022
کینیا میں فائرنگ سے قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی گاڑی کی پہلی ویڈیو جیو نیوز سامنے لے آیا۔
جیو نیوز کو موصول فوٹیج میں گاڑی پر گولیوں کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں، کینیا کی پولیس نے ارشد شریف کی گاڑی پر 9 گولیاں برسائیں۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارشد شریف والی سائیڈ خون میں لت پت ہے جبکہ ڈرائیور والی سائیڈ کو کچھ بھی نہیں ہوا۔
ارشد شریف قتل کے وقت جس گاڑی میں سوار تھے وہ کینیا پولیس سروس کی تحویل میں ہے، گاڑی کے مالک پاکستانی بھائی وقار احمد اور خرم احمد ہیں۔
ارشد شریف کی گاڑی کی فوٹیج تک صرف جیو نیوز رسائی حاصل کر سکا ہے، کینیا کا میڈیا بھی گاڑی کی فوٹیج حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔