10 نومبر ، 2022
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار عمرہ کی ادائیگی کے لیے 14 روز کی رخصت پر چلےگئے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی عمرہ کے لیے 14 روز ہ رخصت منظور کرلی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب کنور محمد شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پہلے ہی وفاق کو پنجاب سے اپنی خدمات واپس لینے کے لیے تحریری درخواست دے چکے ہیں اور پنجاب حکومت کی جانب سے نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے تین افسران کے نام بھی وفاق کو بھجوائے جا چکے ہیں۔