11 نومبر ، 2022
جیو نیوز کی ٹیم نے ارشد شریف قتل کیس میں مزید حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔
نئے حقائق کے مطابق پولیس نے جس مسروقہ کار کے شبہ میں ارشد شریف کی گاڑی پر فائرنگ کی وہ اس واردات سے آدھا گھنٹہ پہلے مل چکی تھی۔
کار کے مالک ڈگلس وینانیا کاماؤ کاکہناہےکہ میری گاڑی کا ارشد شریف کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، کار اور اس میں موجود میرا بچہ ڈنکن ساڑھے 9 بجے مل گئے جب کہ ارشد شریف کی کار پر حملہ رات 10 بجے کے بعد ہوا۔
کار کے مالک ڈگلس وینانیا کاماؤ کے مطابق وہ کسی طور بھی ارشد شریف کی موت کا سبب بننے والے واقعہ کا حصہ نہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹیررازم کینیا نے جیونیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ارشد شریف پر انتہائی قریب سے گولیاں چلائی گئیں، شواہد سے ظاہر ہوتا ہےکہ گولیاں چلتی نہیں بلکہ کھڑی گاڑی پر برسائی گئیں۔
جیونیوز نے ارشد شریف کی گاڑی کی فوٹیج بھی حاصل کی تھی جس پر 9 گولیاں چلائی گئیں۔