11 نومبر ، 2022
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے قریبی ساتھی میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے 3 مرتبہ ملاقات کی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عمران کے دیرینہ ساتھی میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید روکھڑی کا کہنا تھا تیسری ملاقات میں رہنما تحریک انصاف سلمان احمد بھی موجود تھے اور ان ملاقاتوں کے لیے عمران خان سے اجازت لی تھی۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد بھی ان سے کہا گیا کہ میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کرائی جائے جس پر انھوں نے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔
کیپٹل ٹاک میں عمران خان کے دیرینہ ساتھی میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ ان کے علاوہ صدر عارف علوی اور فیصل واوڈا بھی فوجی قیادت سے ملاقات کروا چکے ہیں۔