Time 12 نومبر ، 2022
پاکستان

کینیا میں شوٹنگ رینج کے شریک مالک نے ارشد شریف قتل غلط شناخت کا معاملہ قرار دیدیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کینیا میں شوٹنگ رینج کے شریک مالک نے ارشد شریف کے قتل کو غلط شناخت کا معاملہ قرار دے دیا۔

ایک ویب سائٹ سےگفتگو کرتے ہوئے شوٹنگ رینج ایمو ڈمپ کے شریک مالک جمشید حسین خان نےکہا کہ  فائرنگ کرنے والا جنرل سروس یونٹ پیرا ملٹری فورس ہے جسے شاید پوری طرح سے معلومات نہیں پہنچائی گئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی گاڑی چلانے والے خرم نے بتایا کہ سڑک پرکچھ پتھر پڑے تھے لیکن اندھیرا ہونے کی وجہ سے انہیں وہاں کوئی نظر نہیں آیا وہ پتھروں سے بچ کر نکلے تو پیچھے سے فائرنگ شروع ہوگئی۔

جمشید حسین خان کے مطابق  خرم نے وقار کو واقعےکا بتایا جس نے اسے قریبی فارم ہاؤس پہنچنےکا کہا، اس دوران ارشد شریف انتقال کرچکے تھے۔

ایمو ڈمپ کے مالک نےکہا کہ فائرنگ کرنے والا جنرل سروس یونٹ پیرا ملٹری فورس ہے جسے شاید پوری طرح سے معلومات نہیں پہنچائی گئی تھیں۔


مزید خبریں :