Time 14 نومبر ، 2022
پاکستان

پمز سے ارشد شریف کی تصاویر لیک کا معاملہ: کیمرہ مین نے انکوائری کمیٹی کو کیا بتایا؟

چیئرمین ڈاکٹر نوید شیخ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام نے بیانات ریکارڈ کروائے/ فائل فوٹو
چیئرمین ڈاکٹر نوید شیخ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام نے بیانات ریکارڈ کروائے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ارشد شریف کی پمز سے تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں کیمرہ مین نے بیان ریکارڈ کرادیا۔

چیئرمین ڈاکٹر نوید شیخ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام نے بیانات ریکارڈ کروائے۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی تصاویر لینے والے کیمرہ مین نے بھی بیان ریکارڈ کروادیا۔

ذرائع کے مطابق کیمرہ مین نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام میڈیکل بورڈ کو موبائل فونز اندر لے جانے کی اجازت نہیں تھی، ہائی پروفائل کیس ہونے کے باعث تصاویر ڈی ایس ایل آر پر لی گئیں، تصاویربنانے کے بعد کیمرہ بورڈ کے سربراہ کو دے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کیمرہ مین نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ تصاویر وہی ہیں جو کیمرے سے لی گئیں، تصاویرلیک کیسے ہوئیں علم نہیں کیونکہ کیمرہ بورڈ سربراہ کو دے چکا تھا۔

مزید خبریں :