Time 12 نومبر ، 2022
پاکستان

ارشد شریف قتل کیس: وقاراحمد اور خرم احمد کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں، وکلا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کینیا میں ارشد شریف کی میزبانی کرنے والے پاکستانی بھائیوں وقار احمد اور خرم احمد کے وکلا کا کہنا ہےکہ ان دونوں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

دونوں بھائیوں وقار احمداور خرم احمد کی قانونی ٹیم نے جیونیوز سے رابطہ کیا ہے اور دونوں کی زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔

قانونی ٹیم کا کہنا ہےکہ ارشدشریف کے قتل کے بعد دونوں بھائی تحقیقات اور افواہوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں، وقار اور خرم ارشد شریف کے دوست تھے جنہوں نے انہیں محفوظ رکھا، بدقسمتی سے ارشد شریف کینیا پولیس کی شناخت کی غلطی کا نشانہ بن گئے۔

قانونی ٹیم کا کہنا ہےکہ  بعض میڈیا اداروں کی جھوٹ اور سازشی تھیوریوں پر مشتمل کوریج قابل مذمت ہے، دونوں بھائی وقار اور خرم سرکاری رپورٹ کے اجراء کے بعد بات کریں گے، ارشد شریف کی موت کے بعد خرم اس مؤقف پر ڈٹےرہےکہ یہ حادثہ تھا۔

 وقار احمد اور خرم احمد کی قانونی ٹیم کے مطابق پولیس کا ارشدشریف کی گاڑی سےگولی چلنےکا دعویٰ درست نہیں، کینیا پولیس نے اپنی غلطی کے دفاع کے لیے یہ مؤقف اپنایا، پولیس پرگولی چلتی تو وہ خرم احمد کو گرفتار نہ کرلیتی؟ کینیا پولیس جھوٹ بول رہی ہے کیونکہ  اسےانڈیپینڈنٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی کی تحقیقات کاسامنا ہے۔


مزید خبریں :