15 نومبر ، 2022
ایپل کمپنی کو توقع ہے کہ آئی فون اور اسمارٹ واچ کے بعداس کی نئی ڈیوائس ڈیجیٹل دنیا کو بدل کر رکھ دے گی۔
ایپل کی جانب سے مکسڈ رئیلٹی ہیڈسیٹ پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے جو 2023 میں کسی وقت متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل ہیڈ سیٹ کی قیمت 2 سے 3 ہزار ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہے جس میں ایم 2 چپ کا استعمال کیا جائے گا۔
اس چپ کا استعمال کمپنی کی جانب سے میک بک ائیر اور میک بک پرو میں کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس ہیڈسیٹ کے اندر اور باہر 10 کیمرے نصب ہوں گے اور ڈسپلے کا ریزولوشن بہت زبردست ہوگا۔
اس ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کو رئیلٹی او ایس کا نام دیے جانے کا امکان ہے جس میں ایپل کی معروف ایپس جیسے میسجز، فیس ٹائم اور میپس موجود ہوں گی۔
ایپل کی جانب سے اے آر/ وی آر ٹیکنالوجیز کے لیے لوگوں کو بھرتی بھی کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے ایسے افراد کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو 3 ڈی مکسڈ رئیلٹی ورلڈ کے تجربے کو ان ایبل کرسکیں۔
آنے والے برسوں میں اس کو آئی فون کا متبادل بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل کا مقصد 10 برسوں اے آر کو آئی فون کی جگہ دینا ہے۔