15 نومبر ، 2022
اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں وقار احمد اور اس کی بیوی نیروبی میں انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
دونوں سے ارشد شریف کے قتل کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی۔
علاوہ ازیں ارشد شریف قتل کیس میں پاکستان میں قائم کی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے نوٹس بھیجےگئے ہیں، فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سےآگاہ تھے۔