کھیل
Time 16 نومبر ، 2022

ویڈیو: 'ہم سے پورا پاکستان خوش ہے'، حارث رؤف کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسلام آباد اپنے گھر پہنچ گئے۔

اسلام آباد پہنچنے پر حارث رؤف کے اہل خانہ اور دوست احباب نے ان کا استقبال کیا جب کہ حارث کے گھر کے باہر مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حارث نے کہا کہ 'سب مداحوں کا پاکستان کو سپورٹ کرنے کا بے حد شکریہ، آپ لوگ اتنی محبت کرتے ہیں اسی وجہ سے ہم پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں'۔

کرکٹر نے کہا 'الحمد اللہ جیسا ہمارا ورلڈکپ رہا ہم سب خوش ہیں، میرا خیال ہے کہ ہماری پرفارمنس سے پورا پاکستان خوش ہے'۔

اس سے قبل پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا سمیت کپتان بابر اعظم، آصف علی، عثمان قادر، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور دیگر آفیشل نجی ائیرر لائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان ٹیم کو انگلینڈ سے شکست ہوئی تھی۔

مزید خبریں :