کھیل
Time 16 نومبر ، 2022

بابر آگیا تو مجھے بھول جاؤگے؟ حارث کا مداح سے سوال

سوشل میڈیا پر محمد حارث کی اسٹیڈیم میں مداحوں کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے/ فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر محمد حارث کی اسٹیڈیم میں مداحوں کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے/ فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھانے والے محمد حارث نے مداح سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔

سوشل میڈیا پر محمد حارث کی اسٹیڈیم میں مداحوں کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حارث کو مداحوں کو ان کے موبائل میں سیلفی  لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں محمد حارث مداحوں کے موبائل میں سیلفی  لے رہے ہیں  اسی دوران ایک  مداح کی جانب سے آواز آتی ہے وہ دیکھو بابر آگیا۔

جس کے بعد محمد حارث سر اٹھا کر مداح سے سوال کرتے ہیں اگر بابر آگیا تو محمد حارث کو بھول جاؤ گے؟

بعد ازاں کیمرہ مین حارث کو کچھ کہتے ہیں اور وہ آگے کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑی وطن واپس پہنچ چکے ہیں، وطن واپسی پر مداحوں کی جانب سے کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔