سامنے جو بھی ٹیم آئے اسی مومینٹم سے کھیلنے کی کوشش کریں گے: محمد حارث

سڈنی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں پرفارمنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ محنت سے اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا: جیونیوز سے گفتگو/  فوٹو جیونیوز
سڈنی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں پرفارمنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ محنت سے اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا: جیونیوز سے گفتگو/  فوٹو جیونیوز

ایڈیلیڈ : قومی کرکٹر محمد حارث  کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کے بعدمیڈیا کی ٹیمیں گھر جارہی ہیں۔

محمد حارث  نے  جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اچھی کارکردگی کے بعد   دوستوں اور اہل خانہ کے بھی  بہت فون آرہے ہیں  اور  میڈیا کی ٹیمیں گھر جا رہی ہیں   جس سے خوشی  محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سڈنی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں پرفارمنس کو  بہتر بنانے  کے ساتھ ساتھ محنت سے اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

 قومی کھلاڑی  نے آخری میچز میں ہونے والی فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  آخری دو میچز بہت قریب جاکر جیتے ہیں،  ٹیم کا مورال بلند ہے،کوشش ہوگی جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھیں سامنے، جو ٹیم بھی ہو  اسی مومینٹم  کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

 محمد حارث کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ملتی ہے جب آپ پرفارم بھی کررہے ہوں اور ٹیم کو کامیابی بھی ملے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری دو میچز میں محمد حارث نے جنوبی افریقا کے خلاف 28 رنز کی شاندار   اننگز کھیلی تھی جب کہ گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف بھی حارث نے 31 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔


مزید خبریں :