کھیل
Time 06 نومبر ، 2022

مہربانی کر کے رضوان کیساتھ حارث کو اوپنر بھیجیں: شاہد آفریدی کا بابر کو مشورہ

پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا—فوٹو: ای ایس پی این
پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا—فوٹو: ای ایس پی این

سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹاپ آرڈر سے متعلق مشورہ دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ٹوئٹر پر بابر اعظم کو مینشن کیا اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔

سابق کپتان نے لکھا 'پاکستانی ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں پاور ہٹر کی ضرورت ہے، ہمیں حارث اور  شاداب خان جیسے واضح سوچ رکھنے والے بیٹرز کی ضرورت ہے'۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ 'مہربانی کر کے رضوان کے ساتھ حارث کو اوپنر کھلانے پر غور کریں اور آپ خود تیسرے نمبر پر آئیں اور   اس کے بعد  اپنے بہترین ہٹر کو بھیجیں'۔

انہوں نے کپتان کو مشورہ دیا کہ 'آپ کو میچ جیتنے کے لیے متوازن بیٹنگ آرڈر اور تھوڑا سا لچکدار ہونے کی ضرورت ہے'۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔


مزید خبریں :