چاہتا ہوں بیٹی ہو تو شہناز گِل جیسی ہو: راج کمار راؤ

بگ باس سیزن 13 کی سب سے مقبول امیدوار اور اداکارہ شہناز گل نے یوٹیوب چینل پر اپنے پروگرام دیسی وائبز وِد شہناز گل کی پہلی قسط پوسٹ کی—فوٹو: فائل
بگ باس سیزن 13 کی سب سے مقبول امیدوار اور اداکارہ شہناز گل نے یوٹیوب چینل پر اپنے پروگرام 'دیسی وائبز وِد شہناز گل' کی پہلی قسط پوسٹ کی—فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ اگر ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو تو وہ اداکارہ شہناز گل جیسی ہو۔

بگ باس سیزن 13 کی سب سے مقبول امیدوار اور اداکارہ شہناز گل نے  یوٹیوب چینل پر اپنے پروگرام 'دیسی وائبز وِد شہناز گل' کی پہلی قسط پوسٹ کی جس میں اداکار راج کمار راؤ ان کے مہمان بنے۔

دوران پروگرام راج کمار نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

شہناز نے اداکار سے سوال کیا 'بچوں کے حوالے سے آپ نے کیا سوچا ہے؟' سوال پر راج کمار مسکرائے اور کہا 'یہ تو اب تک مجھ سے میرے والدین نے بھی نہیں پوچھا'۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے راج کمار نے کہا 'شہناز در حقیقت ہم نے اب تک بچوں کا نہیں سوچا، میں سمجھتا ہوں ابھی خود ایک بچہ ہوں'۔

اداکار نے مزید کہا 'میں چاہتا ہوں بیٹی ہو تو بالکل آپ کے جیسی ہو، بنداس، سادہ، خوبصورت اور ٹیلنٹڈ'۔

واضح رہے کہ راج کمار راؤ اور اداکارہ پترالیکھا کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی۔

مزید خبریں :