16 نومبر ، 2022
بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اہلیہ جیا بچن سے شادی کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
بھارتی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 14 کے دوران امیتابھ نے جیا سے شادی کی وجہ بتائی جس کا پرومو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
دوران پروگرام کھیل کھیلتی خاتون نے بتایا کہ وہ ایک بیوٹی ادارے میں بطور منیجر کام کرتی ہیں جس پر امیتابھ بچن نے کہا کہ آپ کے بال بہت خوبصورت ہیں کیا آپ ایک مرتبہ دکھائیں گی۔
خاتون نے جب اپنے لمبے بال دکھائے تو امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کی جیا بچن سے شادی کرنے کی وجہ یہ ہی تھی کہ ان کے بال کافی لمبے اور خوبصورت تھے۔
اداکاری کے شہنشاہ کی یہ بات سن کر خاتون سمیت حاضرین بھی ہنسنے لگے اور ساتھ ہی تالیاں بھی بجائیں۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 1973 میں ہوئی تھی۔