Time 17 نومبر ، 2022
کھیل

جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر کی ضمانت منظور

عدالت کی جانب سے عائد شرائط کے مطابق دانشکا کی سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہوگی اور وہ آسٹریلیا سے باہر بھی نہیں جاسکیں گے/ فائل فوٹو
عدالت کی جانب سے عائد شرائط کے مطابق دانشکا کی سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہوگی اور وہ آسٹریلیا سے باہر بھی نہیں جاسکیں گے/ فائل فوٹو

جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیکالا کی ضمانت منظور ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی کی عدالت نےسری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست منظور کی جس کے بعد آج انہیں رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکن کرکٹر پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام ہے اور وہ 6 نومبر سے پولیس کی حراست میں تھے، 11 روز جیل میں گزارنے کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست سخت شرائط پر منظور کی گئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے عائد شرائط کے مطابق دانشکا کی سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہوگی اور وہ آسٹریلیا سے باہر بھی نہیں جاسکیں گے۔

خاتون نے سری لنکن کرکٹر پر متعدد بار زیادتی کا الزام عائد کیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون اور کرکٹر نے گھر جانے سے پہلی کئی مرتبہ مختلف ڈرنکس کیں۔

سری لنکن کرکٹر کے خلاف خاتون کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات شروع کی تھیں جس کےبعد سری لنکا ٹیم کی وطن روانگی کی تیاریوں کے دوران دانشکا کو سسیکس اسٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :