کھیل
Time 19 نومبر ، 2022

طلاق کی افواہوں کے بعد شعیب ثانیہ کی پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا  علیحدگی کی خبروں  اور  افواہوں کے بعد بالآخر  پہلی بار  ایک ساتھ نظر  آگئے۔

اسٹار جوڑی کے نئے آنے والے شو کی شوٹنگ سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو  رہی ہیں جس میں ثانیہ شعیب کو ایک دوسرے کے ہمراہ سیٹ پر مختلف پوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے  بعد سے اسٹار جوڑی پر کہیں تنقید کی جا رہی ہے  تو کہیں مداح  اس حوالے سے خوش نظر آرہے ہیں۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا پر  ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا طلاق کی افواہیں صرف شو کی اچھی ٹی آر پی  کیلئے تھیں؟ اگر طلاق کی خبر جھوٹ ہے تو سن کر بہت اچھا لگا۔

ایک مداح نے لکھا یہ سب سچائی ہے یا ہمیں پاگل بنایا جا رہا ہے، دوسرے نے لکھا اللہ جوڑی سلامت رکھے، کسی نے لکھا یہ تو پرینک  ہوگیا، تو کسی نے طلاق کی خبر کو نئے شو کیلئے  پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک کی جانب سے اپنی اہلیہ  ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہ دیا، تھینک یو کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا۔

یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔ 

مزید خبریں :