Time 20 نومبر ، 2022
پاکستان

صدر علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے، شاہ محمود کا اعلان

صدر سے متعلق بلاول کا بیان غیر مناسب تھا، پی ٹی آئی کے اندر ایسی کوئی بحث نہیں ہو رہی: وائس چیئرمین پی ٹی آئی— فوٹو:فائل
صدر سے متعلق بلاول کا بیان غیر مناسب تھا، پی ٹی آئی کے اندر ایسی کوئی بحث نہیں ہو رہی: وائس چیئرمین پی ٹی آئی— فوٹو:فائل

سابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ صدر عارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ صدر سے متعلق بلاول کا بیان غیر مناسب تھا، پی ٹی آئی کے اندر ایسی کوئی بحث نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں انھیں کسی کے آرمی چیف بننے پر کوئی اعتراض نہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی کوئی چوائس نہیں ہے، ان کا ادارے سے کوئی اختلاف نہیں تھا ، نہ ہے اور نہ اختلاف چاہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ صدر عارف علوی کے پاس آخری چانس ہے، آرمی چیف تعیناتی پر گڑ بڑ کی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

مزید خبریں :