واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کیلئے زبردست فیچر پر کام شروع کردیا

اکثر کچھ افراد اپنا پاسورڈ بھول جاتے ہیں، اگر یہاں ایسا ہوا تو اس کا حل بھی موجود ہے__فوٹو: فائل
اکثر کچھ افراد اپنا پاسورڈ بھول جاتے ہیں، اگر یہاں ایسا ہوا تو اس کا حل بھی موجود ہے__فوٹو: فائل

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین کے لیے سکیورٹی سخت بنانے کے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے جو انتہائی کارآمد ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اب 'اسکرین لاک' کے فیچر پر کام شروع کر رہا ہے جسے آزمائش کے لیے جلد پیش کر دیا جائے گا۔

اس فیچر کا مقصد صارفین کو بہتر سکیورٹی فراہم کرنا ہوگا تاکہ ان کی اجازت اور مرضی کے بغیر کوئی بھی ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نا کر سکے، اس اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ اکاؤنٹ اسکرین پر کیسا دکھائی دے گا، اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکرین لاک کے فیچر کے تحت جب بھی واٹس ایپ ویب کھولا جائے گا، اس کے لیے پاسورڈ درکار ہوگا، بغیر پاسورڈ واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں کُھلے گا۔

رپورٹ کے مطابق اکثر کچھ افراد اپنا پاسورڈ بھول جاتے ہیں، اگر یہاں ایسا ہوا تو اس کا حل بھی موجود ہے۔

اسکرین لاک کا پاسورڈ اگر کوئی شخص بھولے گا تو وہ اپنے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہوکر موبائل کی مدد سے دوبارہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

یہ فیچر اس صورت میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے جب ایک ہی لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر متعدد افراد کے زیر استعمال ہو۔

واٹس ایپ کی جانب سے تاحال اس فیچر کو متعارف کرائے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن امید کی جارہا ہے کہ یہ جلد پیش کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :