واٹس ایپ میں بزنس ڈکشنری فیچر کا اضافہ

یہ فیچر دیگر ممالک میں کب تک دستیاب ہوگا اس بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا / فوٹو بشکریہ میٹا
یہ فیچر دیگر ممالک میں کب تک دستیاب ہوگا اس بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا / فوٹو بشکریہ میٹا

واٹس ایپ میں بزنس ڈکشنری فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ فیچر فی الحال برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

میٹا کی جانب سے کافی عرصے سے واٹس ایپ کے اندر رہتے ہوئے اشیا کی خریداری کو ممکن بنانے پر کام کیا جارہا ہے اور یہ فیچر اس حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔

برازیل میں واٹس ایپ بزنس کانفرنس کے موقع پر میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے بزنس ڈکشنری فیچر کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیچر سے صارف ایپ کے اندر رہتے ہوئے کیٹیگری یا نام سے کاروباری اداروں کو سرچ کرسکیں گے۔

اسی طرح صارفین کو ڈکشنری آپشنز بھی دستیاب ہوں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہمارا بنیادی مقصد صارفین کو کسی کاروباری ادارے کی مختلف اشیا کو ڈھونڈ کر واٹس ایپ چیٹ کے اندر ہی خریدنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

میٹا نے برازیل میں کئی کمپنیوں سے شراکت داری کی ہے اور ریگولیٹری منظوری کے بعد وہاں شاپنگ فیچرز کو فعال کیا جائے گا۔

میٹا کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ بزنس ڈکشنری کا فیچر دیگر ممالک میں کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

البتہ کمپنی کے ایک ترجمان کے مطابق ہم دنیا بھر کے لوگوں اور اداروں کو اس میں شامل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

مزید خبریں :