22 نومبر ، 2022
قصور کے نواحی گاؤں میں 7 سالہ بچے کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں 'لکھن کے' میں اکبر نامی شخص نے ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کو منشیات فروشی سے منع کیا، اس رنجش پر سنگدل ملزمان نے اکبرکے 7 سالہ بچے ایان کو اغوا کیا اورپھر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
بچے کی لاش دوسرے روز گندے نالے کے کنارے پر ملی جس پر پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مرکزی ملزم افضل سمیت 3 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا۔