کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل، ملزم سے تکرار اور فائرنگ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس  اہلکار کے قتل کے واقعے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔

ڈیفنس میں نوجوان کی پولیس اہلکار کو گولی مارنے کی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں نظر آرہا ہے کہ کالے شیشوں والی کالی گاڑی آکر رکی، ڈرائیونگ سیٹ سے ایک لڑکا اترا اور ساتھ والی سیٹ سے پولیس اہلکار اتر کر باہر کھڑا ہوا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ تھوڑی دیر پولیس اہلکار اور نوجوان میں گفتگو ہوئی جس کے بعد نوجوان نے اچانک پولیس اہلکار   پرفائرنگ کردی جس سے اہلکار نیچے گر گیا۔

پولیس اہلکار کےگولی لگنے سے گرنے کے بعد نوجوان گاڑی لے کر فرار ہوگیا جب کہ سارے واقعے کے دوران آس پاس سے پیدل اور گاڑیوں میں لوگ گزرتے رہے تاہم فائرنگ کے وقت گاڑی کے پاس آنے والے دو افراد  واقعے کو دیکھ کر بھاگ نکلے۔


مزید خبریں :